Tuesday , July 17 2018
Home / دنیا / مڈبھیڑ میں پولیس کمانڈر ہلاک

مڈبھیڑ میں پولیس کمانڈر ہلاک

شکاگو ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شکاگو کے ایک اعلیٰ سطحی پولیس آفیسر کو یہاں کی ایک سرکاری عمارت میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ جو دراصل وہاں موجود ایک مشتبہ شخص کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑ کے بعد رونما ہونے والا واقعہ بتایا جارہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق 53 سالہ کمانڈر پال بائر کو کئی گولیاں لگیں اور ہاسپٹل منتقل کرنے کے بعد وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے جب کہ فائر کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ اس کے قبضہ سے ایک ہتھیار بھی برآمد کیا گیا ۔ پولیس سربراہ ایڈی جانسن نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے مشکل ترین ثابت ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT