Wednesday , January 23 2019

مڈگاسکر میں طوفان آوا سے 51 افراد ہلاک

انتانا ناریو ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مڈگاسکر میں جاریہ ماہ کے اوائل میں آئے زبردست طوفان میں ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے جبکہ شدید بارش، سیلاب اور تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے 54000 افراد کے بے گھر ہوجانے کی بھی اطلاع ہے۔ حکام کے مطابق استوائی طوفان آوا نے 5 جنوری کو ہی تباہی کے آثار دکھانے شروع کردیئے تھے جہاں 24 گھنٹے تک مڈگاسکر طوفان کی زد میں رہا جہاں کئی دریاؤں میں طغیانی پیدا ہوگئی تھی، سڑکوں پر شگاف پڑ گئے تھے اور پل زیرآب آچکے تھے۔ اب تک 22 افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں جبکہ طوفان آوا سے متاثر ہونے والوں کی جملہ تعداد 161,000 بتائی گئی ہے۔ نیشنل بیوریو فار رسک اینڈ کٹیاسٹروف مینجمنٹ (NBRCM) نے گذشتہ ہفتہ ہلاکتوں کی تعداد 29 بتائی تھی تاہم ان میں اب اضافہ ہوکر 51 ہوگئی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ مڈگاسکر کا دنیا کے چند غریب ترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے جہاں اکثر و بیشتر طوفان آتے رہتے ہیں۔ گذشتہ سال مارچ میں طوفان ایناؤ میں 78 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT