Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مڈ مانیر ذخیرہ آب پراجکٹ متاثرین میں معاوضہ تقسیم

مڈ مانیر ذخیرہ آب پراجکٹ متاثرین میں معاوضہ تقسیم

کریم نگر۔/10جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اربن منڈل آرے پلی گاؤں کے رہنے والے خاندانوں میں جوائنٹ کلکٹر سرسلہ یاسمین باشاہ ویملواڑہ رکن اسمبلی سی رمیش بابو نے ملکر پٹہ جات کی تقسیم عمل میں لائی۔ منڈل پریشد دفتر میں متعلقہ متاثرین کو پٹہ جات حوالے کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت ان سبھی متاثرین جن کی زرعی اراضیات و گھر وغیرہ آبپاشی پراجکٹ مڈ مانیر کے تحت زیر آب آچکے ہیں انہیں تاحال نقصان کا معاوضہ دیا جاچکا ہے۔ سابق حکومت کے دور میں سست رفتار سے تعمیراتی کام جاری تھے لیکن اب تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد ٹی آر ایس حکومت درکار فنڈز کی اجرائی عمل میں لاتے ہوئے ساڑھے تین سال میں تقریباً مکمل کرلیا جاکر دو ماہ قبل اس مڈ مانیر میں 4 ٹی ایم سی ذخیرہ؍90 ایکر اراضی کو آبی سربراہی کیلئے تعمیر کرلیا گیا ہے۔

کوبیر منڈل کا نوجوان سڑک حادثہ میں ہلاک
بھینسہ۔/10جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن کوبیر منڈل کا ایک نوجوان سڑک حادثہ کا شکار ہوکر فوت ہوگیا جس کی موٹر سیکل کے سامنے جنگلی خنزیر ( سور ) آنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ کوبیر سب انسپکٹر کے رمیش کی اطلاع کے مطابق کوبیر منڈل کے موضع سٹونا کا34 سالہ ناگ بھوشن گزشتہ شب تقریباً 10 بجے کے قریب بھینسہ سے اپنے موضع سٹونا بذریعہ موٹر سیکل روانہ ہورہا تھا لیکن موضع باکوٹ کے قریب شاہراہ پر موٹر سیکل کے سامنے جنگلی خنزیر آجانے سے موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور نوجوان ناگ بھوشن شدید زخمی ہوگیا جسے بذریعہ ایمبولنس 108 بھینسہ ایریا ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران راستہ میں ہی فوت ہوگیا۔ نعش کا پوسٹ مارٹم بھینسہ ایریا ہاسپٹل میں کیا گیا اور اس ضمن میں کوبیر سب انسپکٹر کے رمیش نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT