Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / مکالم فبروری میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہیں گئے

مکالم فبروری میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہیں گئے

ویلنگٹن۔22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے کپتان برنڈن مکالم نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے بعد  وہ تمام طرز کی کرکٹ  سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ 34 سالہ بیٹسمین نے 2004  میں ٹسٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اب تک 99 ٹسٹ کھیلے ہیں جس میں 6273  رنز بنائے۔ فروری 2014 میں ہندوستان کے خلاف اپنی پہلی ٹرپل سنچری سکور کی اور 302  رنز بنائے۔ انہوں نے 254 ونڈے میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 5909 رنز بنائے۔ مکالم  نے 2015  کے ورلڈکپ میں تیز ترین نصف سنچری  بنانے کا بھی ریکارڈ قائم کیا۔ مکالم نے کہا ہے کہ  وہ ہندوستان میں ہونے والے  ٹونٹی20  ورلڈکپ میں شرکت نہیں کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT