Wednesday , February 21 2018
Home / جرائم و حادثات / مکانات میں سرقہ کرنے والا جوڑا گرفتار

مکانات میں سرقہ کرنے والا جوڑا گرفتار

حیدرآباد ۔ 10 فروری (سیاست نیوز) نریڈمیٹ پولیس نے ایک جوڑے کو گرفتار کرلیا جو اپنے کمسن بچوں کے ہمراہ مکانات میں سرقہ کرتا تھا۔ کرایہ کا مکان حاصل کرنے کے بہانے مکان میں پہنچ کر سرقہ کرتے تھے۔ پولیس نے 24 سالہ مندالہ رینوکا اور28 سالہ ایم مدھو گوڑ کو گرفتار کرلیا جو نریڈمیٹ میں رہتے تھے۔ پولیس نے اس جوڑے کے قبضہ سے 14 تولے طلائی زیورات نقد رقم اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا۔ یہ جوڑا اکثر ایسے مکانات کو نشانہ بناتا تھا جہاں کرایہ کیلئے ٹولیٹ بورڈ لکھا ہوا ہوتا ہے۔ ان کے کمسن بچوں کو لیکر وہ کرایہ کیلئے مکان میں اس طرح داخل ہوتے تھے جیسا کہ انہیں واقعی کرایہ کے مکان کی ضرورت ہے اور مکان مالکین کو اپنی جعلسازی کا شکار بناکر سرقہ کی واردات انجام دیا کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق اس جوڑے نے سال 2011ء میں اپنی پسند سے لومیارج کی تھی اور ان کے تین لڑکے ہیں۔ دونوں میاں بیوی ہر روز سیندھی کمپاونڈ جاکر سیندھی نوشی کیا کرتے تھے۔ پولیس نے انہیںگرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT