Monday , July 16 2018
Home / جرائم و حادثات / مکانات میں سرقہ کرنے والی 6 رکنی ٹولی گرفتار

مکانات میں سرقہ کرنے والی 6 رکنی ٹولی گرفتار

شمس آباد ، بالانگر اور راجندر نگر پولیس کی مشترکہ کارروائی
حیدرآباد /17 مئی ( سیاست نیوز ) رات کے وقت مکانات میں سرقہ کرنے والی ایک 6 رکنی ٹولی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سی سی ایس شمش آباد سی سی ایس بالانگر پولیس نے شمس آباد اور راجندر نگر پولیس کے تعاون سے اس ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ مختار 23 سالہ یادگیری 21 سالہ امجد 24 سالہ جہانگیر 21 سالہ وینکٹیش 21، سالہ ملیش کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس ٹولی کے قبضہ سے 42 لاکھ 87 ہزار 780 روپئے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کو ضبط کرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک بزنس مین سنجیو ریڈی عرف راجا ساکن ایرپلی کے مکان میں گذشتہ ماہ سرقہ کیا گیا تھا ۔ اس ٹولی نے منظم انداز زیں سازش تیار کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات انجام دی ۔ مختار جو پیشہ ڈرائیور ہے سنجیوا ریڈی کے یہاں کام کرتا تھا اور اس شخص کے تقریباً کاروباری باتوں کا اس کو علم تھا ۔ اکثر کار میں سفر کے دوران مختار باتیں سن لیا کرتا تھا ۔ ایک دن بہت بڑی رقم کی آمد اور موجودگی پر اس کی نیت خراب ہوگئی اور یکم اپریل کو اپنے آبائی مکان دومارا رنگاریڈی کا رخ کیا اور دوما میں اپنے ساتھی یادگیری سے بات چیت کی اور تمام واقع سناکر اپنا منصوبہ بنایا ۔ جس کے بعد یادگیری نے اس سازش میں دوسرے ساتھیوں کو شامل کرلیا اور مختار کے فون کے انتظار میں تھے 15 اپریل کو مختار ، ریڈی کے افراد خاندان کو لیکر نندیال ایک تقریب میں شرکت کیلئے جارہا تھا اور اس نے یادگیری کو اشارہ دے دیا اور اس رات کو لوٹنے کا مشورہ دیا ۔ اس اشارے سے کارروائی انجام دی گئی ۔ پولیس جو اس بڑی سرقہ کی واردات کو حل کرنے میں جٹی ہوئی تھی ۔ ایک خفیہ اطلاع پر اس ریاکٹ کو بے نقاب کیا اور گرفتاریاں عمل میں لائ

TOPPOPULARRECENT