Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / مکانات کیلئے قرعہ اندازی ،ایک گھر کیلئے 1000درخواستیں

مکانات کیلئے قرعہ اندازی ،ایک گھر کیلئے 1000درخواستیں

ممبئی 27اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام )مہاراشٹرا حکومت کے تحت مہاراشٹرا ہاؤزنگ اینڈایئریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی(مہاڈا)کے ذریعے مکانات کی تقسیم کے لیے قرعہ اندازی (لاٹری ) کے لئے ایک ایک گھرکو حاصل کرنے کیلئے 1000درخواستیں آئی ہیں یعنی ایک مکان کے لیے ایک ہزار امیدوار ہیں۔جبکہ گھروں کی تعداد کافی کم ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ آمدنی والے شہریوں کے سلسلے میں مہاڈا نے جو امیدیں لگائی ہیں ،اس میں زیادہ لوگوں نے دلچسپی نہیں دکھائی ہے ۔واضح رہے کہ مہاڈا ممبئی بورڈ کے تحت امسال کی لاٹری میں 819گھر شامل ہیں۔819گھروں میں سے کم سے کم آمدنی والوں کے لیے صرف آٹھ گھر مقررکیے گئے ہیں۔ جبکہ ان آٹھ گھروں کیلئے8500درخواستیں موصول ہوئی ہیںیعنی ایک گھر پرایک ہزار افراد قسمت آزمارہے ہیں۔اسی طرح متوسط آمدنی والوں کیلئیمقررمکانات کیلئے بھی سینکڑوں درخواستیں موصول ہورہی ہیں اور اعلیٰ آمدنی والوں کیلئے338مکانات کیلئے پانچ ہزاردرخواستیں ملی ہیں۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ مہنگے گھروں میں شہری زیادہ دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں۔ان کیلئے پانچ ہزاردرخواستیں ہی ملی ہیں جوکہ سبھی آمدنی والوں سے کافی کم ہے ۔جنوبی ممبئی میں 34مکانات کے لیے 400افراد نے درخواست دی ہے ،جس کی قیمت ایک کروڑ42لاکھ روپے اور ایک کروڑ95لاکھ روپے کی قیمت والے گھر کیلئے صرف سوافراد نے ہی درخواستیں دی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT