Sunday , February 25 2018
Home / شہر کی خبریں / مکانات کیلئے 3 لاکھ 44 ہزار 226 درخواستوں کی وصولی

مکانات کیلئے 3 لاکھ 44 ہزار 226 درخواستوں کی وصولی

ایک لاکھ 25 ہزار 854 افراد کو مکانات کی فراہمی : محمد محمود علی
حیدرآباد ۔15۔ نومبر (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر مال محمد محمود علی نے کہا کہ ریاست میں مکانات کے پٹہ جات کیلئے 3 لاکھ 44 ہزار 226 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر مال نے بتایا کہ ابھی تک ایک لاکھ 25 ہزار 854 افراد کو مکانات کے پٹہ جات حوالے کئے گئے۔ 94,439 درخواستیں زیر التواء ہے۔ انہوں نے کہا کہ تالابوں، کنٹوں کی اراضی پر قبضے ، انڈومنٹ اور وقف اراضی کے علاوہ قبرستانوں کی اراضیات اور اسائینڈ لینڈ پر پٹہ جات کی اجرائی کی درخواستوں کو روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس طرح کی اراضیات کے تحفظ کے لئے کمیٹی قائم کی ہے اور کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہی مناسب فیصلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچنے کیلئے حکومت ہر طرح کی احتیاط کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT