Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / مکانات کی فروخت میں 35 فیصد گراوٹ

مکانات کی فروخت میں 35 فیصد گراوٹ

نئی دہلی۔5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امکنہ مارکٹ میں جولائی تا ستمبر گوشوارے کے دوران 8 بڑے شہروں میں مکانات کی فروخت میں 35 فیصد گراوٹ آئی ہے۔ ریسرچ فرم پراپ ایکویٹی نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ 2017ء کے تیسرے گوشوارے میں 8 بڑے شہروں میں 22,699 مکانات فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 34,809 مکانات فروخت ہوئے تھے۔ ان 8 شہروں میں گرگائوں، نوئیڈا، ممبئی، کولکتہ، پونے، حیدرآباد، بنگلورو اور چینائی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مکانات کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ جاریہ گوشوارے میں مکانات کی طلب میں اضافہ ہوگا۔ نئے پراجیکٹس کے آغاز میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور جی ایس ٹی پر عمل آوری کے سبب امکنہ شعبہ متاثر رہا۔

TOPPOPULARRECENT