Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / مکان خریدیئے اور مفت میں بیوی بھی پایئے ، ایک انوکھا اشتہار

مکان خریدیئے اور مفت میں بیوی بھی پایئے ، ایک انوکھا اشتہار

سلیمان (انڈونیشیا)۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا میں اس وقت ایک آن لائن اشتہار سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں ایک خاتون اپنا مکان فروخت کرنا چاہتی ہے، حالانکہ یہ ایسا کوئی قابل توجہ اشتہار نہیں ہوتا۔ اگر اس میں مذکورہ خاتون نے مکان کے ساتھ ساتھ خریدار کو شادی کی پیشکش بھی نہ کی ہوگی۔ انٹرنیٹ پر جاری کئے گئے اس اشتہار کی دیگر پ

سلیمان (انڈونیشیا)۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا میں اس وقت ایک آن لائن اشتہار سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں ایک خاتون اپنا مکان فروخت کرنا چاہتی ہے، حالانکہ یہ ایسا کوئی قابل توجہ اشتہار نہیں ہوتا۔ اگر اس میں مذکورہ خاتون نے مکان کے ساتھ ساتھ خریدار کو شادی کی پیشکش بھی نہ کی ہوگی۔ انٹرنیٹ پر جاری کئے گئے اس اشتہار کی دیگر پہلوؤں پر اگر نظر ڈالی جائے تو وہ ایک عام سا اشتہار ہے جیسے ایک مکان برائے فروخت مع دو بیڈرومس، دو باتھ رومس، پارکنگ علاقہ اور مچھلیوں کا تالاب تاہم اشتہار کے جس پہلو نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔ وہ یہ کہ خاتون نے مکان کے خریدار سے شادی کرلینے کی پیشکش بھی کی ہے۔ اشتہار میں مکان کے باہر ٹھہری ہوئی کار پر 40 سالہ بیوہ خاتون کیساتھ جو ایک بیوٹی سیلون چلاتی ہے، مکان فروخت کرنے والی خاتون بھی کھڑی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT