Wednesday , August 22 2018
Home / ہندوستان / مکان میں دھماکہ، ایک ہلاک

مکان میں دھماکہ، ایک ہلاک

بھدوہی۔ 14نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے شہر بھدوہی میں آج پٹاخہ بنانے والے ایک آتشباز کے مکان میں زبردست دھماکہ ہونے سے جہاں ایک نوجوان کے چیتھڑے اڑگئے وہیں تین خواتین شدید طور پر جھلس گئیں۔پولیس کے مطابق دروپور کے رہنے والے مرحوم اختر علی کے گھر میں باقاعدہ پٹاخے تیار کئے جاتے ہیں۔ مکان میں صبح 8:45 بجے تیز آواز کے ساتھ دھماکہ ہوا۔ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ مکان کی چھت اڑ گئی اور گڈو (35 سال ) کے چیتھڑے اڑ گئے اور انوری بیگم، ننکی، اختری شدید طور سے جھلس گئیں۔ انوری کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT