Wednesday , December 12 2018

مکان میں سرقہ کی واردات

حیدرآباد ۔ /13 مئی (سیاست نیوز) سنتوش نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے سرقہ کی واردات میں سارقین نے قفل شکنی کے ذریعہ مکان میں داخل ہوکر طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر محمد قدیر اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ کل رات شادی میں گئے ہوئے تھے اور آج صبح کی اولین ساعتوں میں وہ اپنے مکان نیو سنتوش نگر کالونی کو ل

حیدرآباد ۔ /13 مئی (سیاست نیوز) سنتوش نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے سرقہ کی واردات میں سارقین نے قفل شکنی کے ذریعہ مکان میں داخل ہوکر طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر محمد قدیر اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ کل رات شادی میں گئے ہوئے تھے اور آج صبح کی اولین ساعتوں میں وہ اپنے مکان نیو سنتوش نگر کالونی کو لوٹے جہاں پر انہوں نے دیکھا کہ مکان کے تمام لائیٹ کھلے ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹر قدیر نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی اور مقامی پولیس کا کرائم اسٹاف عملہ مقام واردات پر پہونچ گیا اور کلوز ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا ۔ ڈاکٹر قدیر نے اپنی شکایت میں بتایا کہ سارقین نے مکان میں موجود 8 تولے طلائی زیورات ، 3 ہزار نقد رقم اور ایک ڈیجیٹل کیمرہ کا سرقہ کرلیا ۔ سنتوش نگر پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک
حیدرآباد ۔ 13 مئی ۔ ( سیاست نیوز) چلتی پاسنجر ٹرین سے مشتبہ طورپر گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 40 سالہ کرن جو پیشہ سے خانگی ملازم ساکن امبیڈکرنگر شمس واڑی سے کاچی گوڑہ پاسنجر ٹرین میں سفر کررہا تھا کہ ویدیا نگر کے علاقہ میں چلتی ٹرین سے گرکر فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT