Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / مکان میں گیاس کے اخراج سے سنسنی

مکان میں گیاس کے اخراج سے سنسنی

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں آج ایک بڑا سانحہ ٹل گیا ۔ ایک مکان سے گیس کے اخراج کی اطلاع کے ساتھ ہی علاقہ میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ تاہم آتش فرو عملہ کی بروقت کارروائی کے سبب بڑا سانحہ ٹل گیا اور کوئی جانی نقصان کا واقعہ پیش نہیں آیا ۔ پولیس کشائی گوڑہ ذرائع کے مطابق چیرلہ پلی صنعتی علاقہ میں واقع دیویندر نامی شخص کے مکان سے پکوان گیس سلینڈر سے گیاس خارج ہو رہا تھا ۔ اس بات کو محسوس کرتے ہوئے مکان مالک نے فوری فائر برگیڈ عملہ کو اطلاع فراہم کی ۔ محکمہ آتش فرو عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دیویندر کے مکان پہونچکر گیس کے اخراج کو بند کردیا ۔ اس وقت تک سلینڈر خطرناک صورتحال اختیار کرگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT