Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / مکان کرایہ پر دیتے وقت کرایہ داروں کی تفصیلات حاصل کی جائے

مکان کرایہ پر دیتے وقت کرایہ داروں کی تفصیلات حاصل کی جائے

جرائم کی صورت میں پولیس اور مکان داروں کو پریشانی لاحق
حیدرآباد۔ 19 فروری (سیاست نیوز) ملک کی دیگر ریاستوں اور علاقوں سے کئی افراد شہر آکر کرایہ پر مکانات حاصل کررہے ہیں۔ شہریان حیدرآباد ان کی مکمل تفصیلات حاصل کئے بغیر مکانات کرایہ پر دے رہے ہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی جرم واقع ہونے پر مجرمین کی گرفتاری پولیس کیلئے پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔ پولیس کا مشورہ ہے کہ مکان دار، کرایہ داروں سے آدھار کارڈ، پیان کارڈ، ووٹر شناحتی کارڈزس کی نقولات حاصل کرلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کرایہ داروں کے والدین کا پتہ اور فون نمبرس بھی حاصل کریں۔ مکان داروں کی ذمہ داری ہے کہ کرایہ دار کے پاس کون کون آرہے ہیں اور کرایہ دار کے برتاؤ پر بھی نظر رکھیں اور اگر کسی بھی معاملہ میں شک ہو تو فوری پولیس کو آگاہ کریں۔ تین چار منزلہ عمارت رکھنے والے مالک مکان پر لازم ہے کہ وہ عمارت میں سی سی ٹی وی کا انتظام کرے۔ پولیس نے ہوٹلس، ریسارٹس مالکین کیلئے بھی ضروری قرار دیاکہ وہ دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے تقرر سے پہلے متعلقہ پولیس اسٹیشن سے این او سی حاصل کریں اور اسی مناسبت سے محکمہ پولیس کی جانب سے تمام پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع تمام ہوٹلس، بارس ، شادی خانے اور ریسارٹس کو نوٹسیں جاری کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT