Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / مکا لم اور رائنا راجکوٹ کی قیادت کے لئے مضبوط دعویدار

مکا لم اور رائنا راجکوٹ کی قیادت کے لئے مضبوط دعویدار

نئی دہلی۔17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے کپتان برنڈن مکا لم نے کہا ہے کہ  راجکوٹ کی قیادت کرنے کا سوال فی الحال قبل از وقت ہے کیونکہ وہ توآئی پی ایل ٹیم کا حصہ بن جانے پر ہی بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو کھلاڑیوں کا  ڈرافٹ مکمل بھی نہیں ہوا ہے۔ ایونٹ کیلئے منتخب ہونے والے اولین بیرونی کھلاڑی نے کہا ہے کہ ان کیلئے ہندوستان میں کھیلنا ہمیشہ سے ہی ایک بہترین تجربہ رہا جہاں شائقین بھی انہیں بہت زیادہ سراہتے ہیں۔ خبر یہ بھی ہے کہ کیوی کپتان کے ساتھ ہی ہندوستانی بیٹسمین سریش رائنا بھی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔ یاد رہے راجستھان رائلز اور چینائی سوپر کنگس پر اسپاٹ فکسنگ کے مقدمہ میں عائد پابندی کے بعد آئی پی ایل کے آئندہ سیزن کیلئے دو نئی ٹیموں راجکوٹ اور پونے کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT