Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مکتھل منڈل کے 21 ایم پی ٹی سی حلقوں سے 209 امیدوار

مکتھل منڈل کے 21 ایم پی ٹی سی حلقوں سے 209 امیدوار

مکتھل 21 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مکتھل منڈل میں جملہ 21 ایم پی ٹی ایز حلقوں کیلئے پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ کے بعد جملہ 219 امیدواروں نے کانگریس تلگودیشم بی جے پی ،وائی ایس آر اور ٹی آر ایس کے علاوہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ جات نامزدگی داخل کی ہے۔ مکتھل منڈل الیکشن آفیسر مسٹر سوہاس راج نے سیاست نیوز کو بتایا کہ 21

مکتھل 21 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مکتھل منڈل میں جملہ 21 ایم پی ٹی ایز حلقوں کیلئے پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ کے بعد جملہ 219 امیدواروں نے کانگریس تلگودیشم بی جے پی ،وائی ایس آر اور ٹی آر ایس کے علاوہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ جات نامزدگی داخل کی ہے۔ مکتھل منڈل الیکشن آفیسر مسٹر سوہاس راج نے سیاست نیوز کو بتایا کہ 21 مارچ سے تمام پرچہ جات کی تنقیح کی جائے گی جبکہ 23 مارچ کو مسترد کئے جانے والے پرچہ جات کی اپیل کے بعد سماعت اور دستبرداری کی آخری 24 مارچ مقرر کی گئی ہے جس کے بعد قطعی فہرست جاری کئے کردی جائے گی مکھتل منڈل الیکشن ذرائع کے بموجب پورے منڈل مکتھل میں جمہ ووٹرس 541,82 ہے جس کیلئے 60پولنگ اسٹیشن قائمکئے گئے ہیں جہاں مکتھل منڈل کیر ائے دہندے ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی سی کیلئے 6 اپریل کو صبح 7 بجے تا شام 6 بجے کے دوران اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے ان ذرائع کے بموجب انتخابات کو پرامن اور شفاف بنانے کیلئے الیکشن آفیسر کی راست نگرانی میں معقول انتظامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT