Tuesday , December 18 2018

مکتھل میں سروے کیلئے عہدیداروں کا تربیتی اجلاس

مکتھل /11 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مکتھل منڈل میں ریاستی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے 19 اگست کو گھر گھر سروے رپورٹ کی جامع تیاری کیلئے مکتھل منڈل میں سروے کرنے والے عہدیداروں کا دو روزہ تربیتی اجلاس جونئیر کالج مکتھل میں 12، 13 اگست کو منعقد ہوگا ۔ جس میں ضلع کلکٹریٹ کی جانب سے 5 اعلی عہدیادر ٹرینر کی حیثیت سے عہدیداروں کی تربیت کرتے ہوئے س

مکتھل /11 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مکتھل منڈل میں ریاستی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے 19 اگست کو گھر گھر سروے رپورٹ کی جامع تیاری کیلئے مکتھل منڈل میں سروے کرنے والے عہدیداروں کا دو روزہ تربیتی اجلاس جونئیر کالج مکتھل میں 12، 13 اگست کو منعقد ہوگا ۔ جس میں ضلع کلکٹریٹ کی جانب سے 5 اعلی عہدیادر ٹرینر کی حیثیت سے عہدیداروں کی تربیت کرتے ہوئے سروے کیلئے مکمل رہنمائیکریں گے ۔ تحصیلدار مکتھل مسٹر ہری لال نے آج صحافت کیلئے جاری کردہ اطلاعات میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہر 25 مکانات کیلئے ایک عہدیدار کا تعین کیا جائے گا جو گھر کی مکمل تفصیلات کے ساتھ خاندان کے سربراہ اور اس کے زیر پرورش افراد خاندان کے ناموں اور ان کی مکمل تفصیلات کا احاطہ کرتے ہوئے رپورٹ مرتب کرے گا ۔ تحصیلدار مکتھل کے بموجب منڈل کے تمام دیہی علاقوں میں 19 اگست کو کئے جانے والے خاندان کے جامع سروے کیلئے تمام تیاریاں کی جارہی ہیں اور اس سلسلہ میں متعلقہ عہدیداروں کو سختی کے ساتھ دی گئی ہدایت پر عمل آوری کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ مکتھل منڈل کے تمام عہدیداروں کا تربیتی اجلاس دو مرحلوں میں منعقد ہوگا ۔ جو صبح 10 بجے تا ایک بجے دن اور 2 تا 5 بجے شام جاری رہے گا ۔ اس کے علاوہ سروے کیلئے مستقر ٹاون میں گرام پنچایت عہدیداروں کی جانب سے تمام مکانات پر نمبرنگ کے کام کا بھی آغاز کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT