Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مکتھل میں ہولی تہوار، پانی کی قلت کے باعث جوش و خروش میں کمی

مکتھل میں ہولی تہوار، پانی کی قلت کے باعث جوش و خروش میں کمی

مکتھل۔/26مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر مکتھل میں ہولی تہوار کا روایتی جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کیا گیا اور ٹاؤن کے مختلف محلوں میں نوجوانوں نے رنگوں سے کھیلتے ہوئے ہولی منائی۔ تاہم اس مرتبہ اس تہوار پر پانی کی شدید قلت کا گہرا اثر محسوس کیا گیا اور ہمیشہ ٹاؤن میں ہولی تہوار کے موقع پر جس طرح جوش و خروش محسوس ہوتا تھا اس میں کمی محسوس ہوئی۔ مکتھل مستقر اور اطراف کے دیہی علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے اور پینے کے پانی کیلئے عوام کا دوردراز تک سفر جس کی وجہ رنگوں کے اس تہوار ہولی پر گہرا اثر پڑا اور پانی کی تکلیف سے کئی خاندان اس تہوار سے دور رہے جبکہ بعض نوجوانوں کو شہر سے دور تفریح گاہوں کی سیر تک محدود رہ کر اس تہوار سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کی۔

TOPPOPULARRECENT