Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / مکر سنکرانتی پر وزیر اعظم کی عوام کو مبارک باد

مکر سنکرانتی پر وزیر اعظم کی عوام کو مبارک باد

نئی دہلی، 14 جنوری (سیات ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مکر سنکرانتی، ماگھ بھو اور پونگل کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارک باد دی۔نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ آپ سبھی کو مکر سنکرانتی، ماگھ بھو اور پونگل پردلی نیک خواہشات۔ انہوں نے گجرات کے لوگوں کو ‘اترائن’ کی بھی مبارک باددی۔وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام ہندی اور انگریزی کے علاوہ آسامی، گجراتی اور تامل زبان میں بھی دئیے ۔ انہوں نے کہا ” فطرت اور زراعت سے جڑا یہ تہوار سب کے سکھ-خوشحالی اور صحت کے لئے سودمند ہو”۔ مگر سنکرانتی کا تہوار چھتیس گڑھ، اڑیسہ، بہار، جھارکھنڈ، تری پورہ اور مغربی بنگال میں منایا جاتا ہے ۔ پونگل تمل ناڈو میں،’ اترائن’ گجرات میں اور ‘بھو ‘کا تہوار آسام میں منایا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT