Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / مکل رائے ترنمول کانگریس سے 6 سال کیلئے معطل

مکل رائے ترنمول کانگریس سے 6 سال کیلئے معطل

کولکتہ۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے راجیہ سبھا ایم پی اور سابق وزیر ریلوے مکل رائے کو مخالف پارٹی سرگرمیوں کی پاداش میں آج پارٹی سے 6 سال کے لیے معطل کردیا گیا، ٹی ایم سی سکریٹری جنرل پارتھا چٹرجی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ مکل رائے کچھ عرصے سے پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ پارٹی کی تادیبی کمیٹی نے اس مسئلہ پر غور کیا اور انہیں سزاء دینے کی سفارش سربراہ ٹی ایم سی ممتا بنرجی سے کی۔ آج جیسے ہی مکل رائے نے اعلان کیا کہ وہ پارٹی کی ورکنگ کمیٹی سے اپنا استعفیٰ پیش کردیں گے، چٹرجی نے کچھ دیر کے بعد میڈیا والوں کو بتایا کہ رکن راجیہ سبھا کو ان کی ڈسپلین شکنی کی پاداش میں 6 سال کے لیے پارٹی سے معطل کیا جاچکا۔ مکل رائے نے بھی اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سے مستعفی ہو جائیں گے اور درگا پوجا کے بعد پارٹی کی ابتدائی رکنیت بھی چھوڑدیں گے۔ چٹرجی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر مکل رائے پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں تو کون انہیں روک رہا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT