Sunday , August 19 2018
Home / شہر کی خبریں / مکمل تلنگانہ ابھی حاصل نہیں ہوا پروفیسر کودنڈا رام کا ریمارک

مکمل تلنگانہ ابھی حاصل نہیں ہوا پروفیسر کودنڈا رام کا ریمارک

حیدرآباد 11 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ ودیا ونتولا ویدیکا ( تلنگانہ کے ممتاز دانشوران کا فورم ) کی پانچویں سالانہ کانفرنس میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی زیر قیادت حکومت تلنگانہ کے متعدد فیصلوں کی پر زور مخالفت کی گئی اور باقاعدہ طور پر قرار دادیں بھی منظور کی گئیں۔ گذشتہ دو دن سے جاری مذکورہ کانفرنس کا اختتام عمل میں آیا ۔ اجلاس میں حکومت کے چند فیصلوں کی جو مخالفت کی گئی اس کے حکومت پر زبردست منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں کیونکہ تلنگانہ میں عوامی مفادات اور ان کی بہتری کیلئے اقدامات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے فلم سٹی فارماسٹی کی ضرورت نہ رہنے کا اظہار کیا گیا ۔ علاوہ ازیں حسین ساگر جھیل کے اطراف فلک بوس عمارتوں کی مخالفت کرتے ہوئے قرار دادیں منظور کی گئیں اس موقع پر تلنگانہ پولیٹیکل جے اے سی صدر نشین پروفیسر کودنڈا رام نے اپنے خطاب میں کہا کہ ابھی مکمل تلنگانہ حاصل نہیں ہوا ہے اور مکمل تلنگانہ حاصل کرنا ہی تلنگانہ ودیا ونتولا ویدیکا کا اہم مقصد ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت کو بالواسطہ اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کے فلاح و بہبودی اقدامات کے فوائد غریبوں کو حاصل ہونا چاہئے اور مشترکہ تمام اداروں کی فی الفور تقسیم عمل میں لانے کا پر زور مطالبہ کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT