Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / مکھی سے طیارہ کی پرواز میں تاخیر

مکھی سے طیارہ کی پرواز میں تاخیر

جکارتہ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مکھی کی وجہ سے آج انڈونیشیائی طیارہ کی پرواز میں چار گھنٹوں کی تاخیر ہوگئی۔ طیارہ کے ٹیک آف کی پوری تیاری ہوچکی تھی کہ اچانک اس کی ایک اہم مشین میں ایک کیڑا گھس گیا جو دراصل طیارہ کو کنٹرول کرنے میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ انڈونیشیائی طیارہ گروڈا منگل کی صبح سماترا سے جکارتہ کی جانب پرواز کرنے والا تھا، لیکن بوئنگ 737 کے پائلٹ نے جب کنٹرول مشین میں معمولی خرابی نوٹ کی تو اس نے ٹیک آف نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ طیارہ میں 156 مسافرین سوار تھے۔ تحقیقات پر معلوم ہوا کہ طیارہ کے الیکٹرانک انجن کنٹرول میں کچھ تکنیکی خامی پیدا ہوگئی تھی کیونکہ پٹوٹ ٹیوب میں ایک کیڑا (غالباً مکھی) پھنس گئی تھی۔ بہرحال طیارہ کے اس خامی کو دُور کیا گیا اور طیارہ نے بحفاظت اُڑان بھری اور جکارتہ میں لینڈنگ کی۔

 

ایران میں سعودی سفارتخانہ پر حملہ ، سلطنت عمان کو افسوس
مسقط ۔ 6 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سلطنت عمان نے ایران میں سعودی عرب کے سفارتخانہ کو افسوسناک اور ناقابل قبول قرار دیا لیکن تہران کے خلاف کسی اقدامات کا اعلان نہیں کیا اگرچہ چند دوسرے خلیجی ممالک ایران سے اپنے سفارتی تعلقات کی سطح میں کمی کرچکے ہیں۔ سعودی عرب میں ایک شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النحر کو دی گئی سزائے موت پر گزشتہ ہفتہ تعمیل کے بعد تہران میں برہم احتجاجیوں نے سعودی سفارتخانہ کو نذر آتش کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT