Thursday , June 21 2018
Home / Top Stories / مکہ : حرم شریف کے توسیعی حصہ میں موبائل کرین گرنے سے ڈرائیور زخمی

مکہ : حرم شریف کے توسیعی حصہ میں موبائل کرین گرنے سے ڈرائیور زخمی

مکہ مکرمہ ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یہاں حرم شریف کے توسیعی حصہ میں کام کے دوران ایک موبائل یعنی گشتی کرین گر گئی جس میں ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔ جائے حادثہ نماز کی جگہ سے دور ہونے کی وجہ سے یہاں عبادت گزار موجود نہیں تھے۔ چنانچہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ نے الاخباریہ ٹیلی ویژن چینل کے حوالہ سے مکہ کے حکام کے ایک ٹویٹ کا ذکر کیا جس کے مطابق موبائل کرین گرنے کے واقعے میں صرف اس کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے اور کوئی اور شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔ اس موبائل کرین کے گرنے کے بعد کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک زیر تعمیر مخصوص جگہ پر گری پڑی ہے اور یہ کوئی عوامی جگہ یا عا م لوگوں کی گذرگاہ کی جگہ نہیں تھی۔

TOPPOPULARRECENT