Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / مکہ مسجد اور شاہی مسجد کے ملازمین کو بونس

مکہ مسجد اور شاہی مسجد کے ملازمین کو بونس

حیدرآباد 6 ڈسمبر (سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت نے مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ کے ملازمین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس منظور کیا ہے ۔ اسپیشل سکریٹری فینانس کے رام کرشنا راو نے آج جی او آر ٹی 1225 جاری کیا ۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ کمشنر و ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو غیر منصوبہ جاتی مصارف کے تحت جاریہ سال بجٹ سے دو لاکھ چار ہزار روپئے

حیدرآباد 6 ڈسمبر (سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت نے مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ کے ملازمین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس منظور کیا ہے ۔ اسپیشل سکریٹری فینانس کے رام کرشنا راو نے آج جی او آر ٹی 1225 جاری کیا ۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ کمشنر و ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو غیر منصوبہ جاتی مصارف کے تحت جاریہ سال بجٹ سے دو لاکھ چار ہزار روپئے مختص کئے گئے ہیں تا کہ مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور نذرانہ پیش کیا جائے ۔ ماہ رمضان المبارک میں ڈیوٹی انجام دینے کے عوض میں حکومت نے بطور نذرانہ ایک ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
حکومت نے بجٹ میں جملہ 3 لاکھ 30 ہزار روپئے مختص کئے تھے جس میں ایک لاکھ 26 ہزار پہلے جاری کردیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT