Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مکہ مسجد اور شاہی مسجد کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ پر غور

مکہ مسجد اور شاہی مسجد کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ پر غور

محکمہ فینانس میں فائل منظوری کی منتظر ، سیکوریٹی میں اضافہ کیلئے بھی نمائندگی
حیدرآباد۔24 اگست (سیاست نیوز) تاریخی مکہ مسجد کے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کے سلسلہ میں فائل محکمہ فینانس کی منظوری کی منتظر ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے مکہ مسجد اور شاہی مسجد کے خطیب و امام، موذن اور دیگر ملازمین کی تنخواہوں کو دوگنا کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے سپرنٹنڈینٹ مکہ مسجد سے تجاویز طلب کی۔ اسے فائل کی شکل میں محکمہ فینانس کی منظوری کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں مساجد کے جملہ ملازمین کی تعداد 30 ہے اور حکومت اس تعداد میں اضافہ پر غور کررہی ہے۔ مکہ مسجد کے ملازمین کی تنخواہوں پر ماہانہ تین لاکھ 50 ہزار روپئے کا خرچ آتا ہے اور تنخواہوں کو دوگنی کرنے سے یہ خرچ بڑھ کر 7 لاکھ ماہانہ ہوجائے گا۔ سپرنٹنڈینٹ مکہ مسجد و شاہی مسجد عبدالقدیر صدیقی نے بتایا کہ دونوں مساجد کے ملازمین کی تنخواہیں مقررہ وقت پر ادا کی جارہی ہیں اور ایک ماہ کی تنخواہ بھی باقی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کے تحت جو 25 ہوم گارڈس الاٹ کیئے گئے جن میں سے 14 خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سکیوریٹی عملے کی تعداد میں اضافہ کے لیے حکومت سے نمائندگی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مسجد میں تعینات کئے گئے 43 سی سی ٹی وی کیمرے ابھی مکمل طور پر کارکرد نہیں ہوئے۔ کیمروں کی تنصیب اور درستگی کا کام جاری ہے اور بعد میں اسے سپرنٹنڈینٹ کے تحت کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT