Thursday , December 13 2018

مکہ مسجد اور گوکل چاٹ بم دھماکوں کے مہلوکین کو خراج

سی پی آئی کا پروگرام ، ہندو مسلم اور سکھ مت کا اتحاد ، سی وینکٹ ریڈی کا خطاب

سی پی آئی کا پروگرام ، ہندو مسلم اور سکھ مت کا اتحاد ، سی وینکٹ ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔25اگست(سیاست نیوز) دیش کی رکشا کون کرے گی ‘ ہندو مسلم سکھ عیسائی مل کر کریگا کے نعرے لگاتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا گریٹر حیدرآباد کے سینکڑوں قائدین نے آج گوکل چاٹ بھنڈار بم دھماکے کے مہلوکین کو خراج عقید ت پیش کیا۔ سی پی آئی گریٹر حیدرآباد جنرل سکریٹری کی صدارت میںمنعقد ہ پروگرام میں تلنگانہ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی کے علاوہ وی ایس بوس‘ ای ٹی نرسمہا‘ راملو یادو کے علاوہ سینکڑو ںکی تعدا د میںکمیونسٹ مرد وخواتین نے حصہ لیا۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ ملک کے سکیولر نظام کو سب سے سنگین خطرہ فرقہ پرست طاقتوں سے ہے جو ملک کے اتحاد کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیںانہوں نے کہاکہ فرقہ پرست طاقتیں جن کا نفرت پھیلنے کے علاوہ کسی مذہب سے تعلق نہیںہوتا وہ اپنے ناپاک منصوبوں کے تحت فرقہ پرستی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ نوسال قبل فرقہ پرست طاقتوں نے گوکل چاٹ بھنڈار پر بم دھماکوں کے ذریعہ شہر حیدرآباد کی فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مکہ مسجد بم دھماکے بھی کئے گئے جو اس بات کی دلیل ہے کہ فرقہ پرستوں اور دھشت گردوں کا کوئی مذہب نہیںہوتا۔انہوں نے کہاکہ اتحاد ہی اس ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے جس کومزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے شہر حیدرآباد کے علاوہ ہندوستان بھر میں کئے گئے بم دھماکوں کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی قراردیا جس کے ذریعہ وہ عوام کا امن وسکون اور بھائی چارہ متاثر کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے تلنگانہ کمیونسٹ پار ٹی آف انڈیا کی جانب سے شہر حیدرآباد کے علاوہ ہندوستان بھر کے دہشت گرد حملوں کے مہلوکین کو پارٹی کی جانب سے بھر پور خراج عقیدت پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT