مکہ مسجد دھماکہ مقدمہ : اسیمانند اوردیگر ملزمین عدالت میں پیش

حیدرآباد ۔ /13 فبروری( ایس ایم بلال) مکہ مسجد بم دھماکہ کیس کے پانچوں ملزمین و آر ایس ایس پرچارکوں کے خلاف نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے ) کی خصوصی عدالت نے آج الزامات وضع کئے۔ نامپلی کریمنل کورٹ میں آج اچانک اسوقت سنسنی پھیل گئی جب امبالہ پولیس کی سخت سیکوریٹی کے درمیان مکہ مسجد بم دھماکہ کیس کے کلیدی ملزم نباکمار سرکار عرف سو

حیدرآباد ۔ /13 فبروری( ایس ایم بلال) مکہ مسجد بم دھماکہ کیس کے پانچوں ملزمین و آر ایس ایس پرچارکوں کے خلاف نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے ) کی خصوصی عدالت نے آج الزامات وضع کئے۔ نامپلی کریمنل کورٹ میں آج اچانک اسوقت سنسنی پھیل گئی جب امبالہ پولیس کی سخت سیکوریٹی کے درمیان مکہ مسجد بم دھماکہ کیس کے کلیدی ملزم نباکمار سرکار عرف سوامی اسیمانند کو لایا گیا۔ فرسٹ ایڈیشنل میٹروپولیٹن سیشن جج و این آئی اے کی خصوصی عدالت میں دھماکہ کیس کے پانچوں ملزمین دیویندر گپتا عرف بابی، لوکیش شرما عرف اجئے تیواری، بھرت موہن لال راتیشور عرف بھرت بھائی، سوامی اسیمانند اور راجیندر چودھری کو پیش کیا گیا۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج نے مذکورہ ملزمین کے خلاف قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے عائد کئے گئے دہشت گردی، دھماکہ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے سنگین الزامات عائد کئے جانے پر ان سے جواب طلب کیا گیا جس پر پانچوں ملزمین نے بے قصور ہونے کا دعویٰ کیا۔18مئی سال 2007ء کو پیش آئے مکہ مسجد بم دھماکہ میں کئی مصلیان جاں بحق ہوگئے تھے اور پولیس کو طاقتور بم ( آئی ای ڈی ) دستیاب ہوا تھا۔
(باقی سلسلہ صفحہ 7 پر)

TOPPOPULARRECENT