Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / مکہ مسجد دھماکہ کیس : دو ملزمین کی ضمانت منظور

مکہ مسجد دھماکہ کیس : دو ملزمین کی ضمانت منظور

حیدرآباد ۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائیکورٹ ایک ڈیویژن بنچ نے مکہ مسجد بم دھماکہ کیس کے دو کلیدی ملزمین کی مشروط ضمانت منظور کی۔ جسٹس این نرسمہا ریڈی اور جسٹس ایم ایس اے جیسوال پر مشتمل ایک بنچ نے دھماکہ کیس کے ملزم نمبر 1 دیویند گپتا اور ملزم نمبر 2 لوکیش شرما کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپئے کے دو رقمی مچلکے متعلقہ کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت دی۔ ڈیویژن بنچ نے زیریں عدالت کو ہدایت دی کہ مجاز عدالت کی جانب سے کسی دوسرے حکم کے تحت کسی اور کیس میں حراست ناگزیر نہ ہو تو درخواست گذاروں کو ضمانت پر رہا کیا جائے جبکہ نیشنل انوسٹی گیشن ٹیم کے سرکاری وکیل کی جانب سے ضمانت کی مخالفت قبول کرنے سے انکار کردیا اور بتایا کہ ملزمین ضمانت کے حقدار ہے۔ واضح رہیکہ سال 18 مئی 2007ء میں پیش آئے بھگوا دہشت گرد حملہ میں احاطہ مکہ مسجد میں طاقتور بم دھماکہ ہوا تھا جس میں مصلیان جاں بحق ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT