Saturday , December 15 2018

مکہ مسجد دھماکہ کیس کی لاپتہ دستاویزات دستیاب، پولیس کو راحت

حیدرآباد ۔ /14 مارچ (سیاست نیوز) مکہ مسجد بم دھماکے کیس کی جاری سماعت کے دوران آج نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے )عہدیداروں کو اس وقت راحت ملی جب کیس کی تحقیقات سے متعلق اہم دستاویزات آج برآمد ہوگئے ۔ چوتھے ایڈیشنل میٹرو پولیٹین سیشن جج و این آئی اے کی خصوصی عدالت نے آج تحقیقاتی عہدیداروں نے بم دھماکے کیس کے کلیدی ملزم نباکمار سرکار عرف سوامی اسیمانند کے انکشافات کا ایک دستاویز عدالت میں پیش کردیا۔واضح رہے کہ کل سی بی آئی کے تحقیقاتی عہدیدار و سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر ٹی راجا بالاجی کی جانب سے عدالت میں اپنی گواہی درج کروانے کے دوران اس وقت الجھن پیدا ہوگئی تھی جب سوامی اسیمانند سے متعلق ایک اہم دستاویز غائب ہونے کا پتہ لگا۔ اخبارات میں اس خبر کی اشاعت کے بعد این آئی اے عہدیداروں نے عدالت کے عملہ کی مدد سے آج لاپتہ دستاویز کو برآمد کرلیا اور اسے جج کے روبرو پیش کیا ۔ سماعت کے دوران تحقیقاتی عہدیدار بالاجی پروکلائے دفاع کی ٹیم نے جرح کا آغاز کیا جو کل تک جاری رہنے کی امید ہے۔

TOPPOPULARRECENT