Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مکہ مسجد میں آج بعد ظہر حضرت علامہ سید شاہ بدرالدین قادری الجیلانی کی نماز جنازہ

مکہ مسجد میں آج بعد ظہر حضرت علامہ سید شاہ بدرالدین قادری الجیلانی کی نماز جنازہ

حیدرآباد۔ 18 اکتوبر (راست) حضرت علامہ میراں سید شاہ بدرالدین قادری الجیلانی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ و صدر کل ہند سنی علماء بورڈ فرزند جلالۃ العلم حضرت علامہ میراں سید شاہ حبیب اللہ قادری المعروف رشید پاشاہ قبلہؒ سابق امیر جامعہ نظامیہ کا یکم محرم 15 اکتوبر کو شکاگو (امریکہ) میں وصال ہوگیا۔ حضرت کا جسد خاکی حیدرآباد لایا جارہا ہے۔ نماز جنازہ 19 اکتوبر بروز پیر بعد ظہر مکہ مسجد حیدرآباد میں ادا کی جائے گی۔ حضرت کا تعلق صدر جمعیۃ المشائخ الہند سابق صدر انحمن طلبہ قدیم جامعہ نظامیہ ناظم و بانی جامعہ اسلامیہ کے علاوہ تنظیموں کو آپ کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔ مولانا موصوف کے دو فرزند اور ایک صاحبزادی ہے۔ نماز جنازہ حضرت قبلہ کے بڑے صاحبزادے حضرت مولانا سید شاہ حامد پاشاہ قادری الجیلانی پڑھائیں گے۔ تدفین درگاہ حضرت شاہ ولی اللہ قادری الجیلانیؒ صابر نگر مراد نگر (والا جاہی) میں ہوگی۔ حضرت کا دیدار احاطہ موسیٰ قادری ، پرانا پل میں کروایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT