Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مکہ مسجد میں بعد نماز جمعہ تحفظ شریعت کیلئے مسلمانوں کا عہد

مکہ مسجد میں بعد نماز جمعہ تحفظ شریعت کیلئے مسلمانوں کا عہد

مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی 13 نومبر کے پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل
حیدرآباد /4 نومبر ( پریس نوٹ ) آج بعد نماز جمعہ شریعت کے تحفظ کیلئے مکہ مسجد میں یوم عہد و دعاء کا مرکزی اجتماع ہوا ۔ سینکڑوں مسلمانوں کو جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان نے عہد دلوایا ۔ جناب محمد مشتاق ملک اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے کو روبہ عمل لانے کی کوششیں کر رہی ہیں ۔ لاء کمیشن نے سوالنامہ نہ صرف عوام کیلئے جاری کیا ہے بلکہ ملک کی تمام ریاستوں کے چیف منسٹرس اور سیاسی جماعتوں کو بھی یکساں سیول کوڈ کا سالنامہ روانہ کیا ہے ۔ مسلمان ہند آج شریعت کے مسئلہ پر متحد ہیں ۔ تحفظ شرعیت کیلئے نہ مسالک نہ جماعت ہم سب متحد ہیں ۔ جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان نے سینکڑوں مسلمانوں کو ہاتھ اٹھا کر جو عہد لیا اس میں کہا گیا ہیکہ ہم ہندوستانی ہے اور اس ملک سے ہم محبت کرتے ہیں اور شریعت کی حفاظت کیلئے اپنی جان اپنا مال سب کچھ لگانے کی کوشش کریں گے اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تحفظ شرعیت کے ضمن میں حمایعت کا عہد بھی سینکڑوں مسلمانوں نے کیا ۔ اس استقبالیہ آل انڈیا تحفظ شریعت کانفرنس منعقد شدنی 13 نومبر کے ضمن میں نمائش میدان کے پریس نوٹ کے بموجب کرناٹک ، مہاراشٹرا ، تلنگانہ و شہر حیدرآباد و سکندرآباد کی مساجد سے اور علاقہ واری کنوینرس کے مطابق تقریباً 5000 پانچ ہزار مساجد میں یوم عہد و دعاء منایا گیا ۔ مسلمانوں نے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحفظ شریعت کیلئے عہد لیا ۔ تلنگانہ میں نلگنڈہ ، کریم نگر ، مبحوب نگر ، نرمل ، عادال باد ، جگتیال ، ورنگل ، جنگاؤں ، بانسواڑہ ، نظام آباد کے علاوہ کاغدنگر ، سرسلہ کی مساجد سے بھی اطلاعات ملی ہیں شہر کی تمام بڑی مساجد ملے پلی ، وجئے نگر کالونی ، مہدی پٹنم ، افضل گنج ، مصری گنج ، یاقوت پورہ ، دبیرپورہ ، سعیدآباد ، مصری گنج ، حسینی علم ، دارالشفاء ، کالی قبر ، سکندرآباد ، بوئن پلی ، وارث گورہ ، مرادنگر ، آصف نگر ، ملک پیٹ ، ایل بی نگر ، سرور نگر اور کئی علاقوں سے عہد لینے والے دعاء کرنے اطلاعات شریعت استقبالیہ کے دفتر کو موصول ہو رہی ہیں ۔ جناب ایم اے غفار نائب صدر تحریک مسلم شبان جناب عارف قادری ، جناب سید مزمل و دیگر اراکین کمیٹی اور صدر تحریک مسلم شبان جناب محمد مشتاق ملک نے اللہ تبارک و تعالی کے احسان و شکر کے ساتھ عامتہ المسلمین کے جوش و خروش پر شکرانہ ادا کیا ۔ اضلاع اور شہر میں کئی علماء و مشائخین نے 13 نومبر نمائش میدان کی کانفرنس کو کامیاب بنانے اور سا کو تاریخی بنانے کی اپیل بھی کی ہے ۔ مختلف اضلاع سے ریالی کی شکل میں کانفرنس میں شرکت کیلئے وفود آرہے ہیں ۔ نمآز جمعہ کے بعد اضلاع سے جو بھی استقبالیہ کے دفتر کو آگاہ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT