Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / مکہ مسجد کا تقدس پامال امجداللہ خان خالد کا الزام

مکہ مسجد کا تقدس پامال امجداللہ خان خالد کا الزام

حیدرآباد۔/25نومبر، ( سیاست نیوز) تاریخی مکہ مسجد کے تقدس کو پامال کرنے اور سیاسی مفادات کیلئے استعمال کئے جانے پر مجلس بچاؤ تحریک کے اعظم پورہ کارپوریٹر مسٹر امجد اللہ خان خالد نے رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی اور این ڈی ٹی وی کے اینکر شیکھر گپتا اور دیگر کے خلاف کمشنر پولیس سے شکایت درج کروائی ہے۔ مسٹر خالد نے اپنی شکایت میں یہ الزام عائد کیا کہ مکہ مسجد تاریخی عمارت ہے اور اس مقام کو سیاسی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں این ڈی ٹی وی نے رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کا مکہ مسجد کے احاطہ میں انٹرویو لیا تھا جس میں سیاسی موضوعات پر تبادلہ خیال کیاگیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس پروگرام کیلئے رکن پارلیمنٹ اور این ڈی ٹی وی کے اینکر نے محکمہ اقلیتی بہبود سے اجازت طلب نہیں کی اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اُنھوں نے کہاکہ مسجد کو سیاسی اغراض کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے اور اس کا تقدس بہرصورت برقرار رکھا جائے۔ بالخصوص مکہ مسجد میں اس طرح کے پروگرامس قطعی منعقد نہ کئے جائیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT