Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / مکہ مسجد کیس: فیصلہ کا جائزہ لینے کے بعد اپیل: این آئی اے

مکہ مسجد کیس: فیصلہ کا جائزہ لینے کے بعد اپیل: این آئی اے

نئی دہلی ،16اپریل (سیاست ڈاٹ کام)قومی تحقیقاتی ایجنسینے مکہ مسجد دھماکہ معاملہ میں سبھی ملزمان کو بری کئے جانے کے عدالت کے فیصلہ پر فورا کسی ردعمل سے ظاہرکرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ فیصلہ کا مطالعہ کرنے کے بعد کوئی قدم اٹھایاجائیگا۔ حیدرآباد واقع این آئی اے کی خصوصی عدالت نے سال 2007کے اس معاملہ میں فیصلہ سناتے ہوئے آج سبھی پانچوں ملزمان کوبری کردیا۔مئی 2007میں نماز کے دوران تاریخی مکہ مسجد میں دھماکہ میں 9افراد ہلاک اور 58زخمی ہوئے تھے ۔ مقامی پولیس کی ابتدائی جانچ کے بعد معاملہ سی بی آئی کے سپرد کردیاگیاتھا۔بعد میں 2011میں اسکی جانچ این آئی اے کو سونپی گئی۔ این آئی اے کے ترجمان نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ فیصلہ کی نقل ملنے کے بعد اس کا مطالعہ کیا جائیگا اور اپیل کرنے یانہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT