Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مکہ مسجد کے تحفظ کیلئے عوامی تحریک کا اثر

مکہ مسجد کے تحفظ کیلئے عوامی تحریک کا اثر

حیدرآباد۔21اگسٹ (سیاست نیوز) تاریخی مکہ مسجد کے تحفظ کے سلسلہ میں شروع کردہ عوامی تحریک کو کامیابی حاصل ہونے لگی ہے اور عہدیدار عوامی دباؤ کے نتیجہ میں مکہ مسجد کا دورہ کرتے ہوئے اس بات کا جائزہ لینے لگے ہیں کہ مسجد کی مرکزی عمارت کو کہاں اور کیسے نقصان پہنچ رہا ہے اور کس طرح ان کے مرمتی کاموں کا آغاز کیا جانا چاہئے؟ شہر حیدرآباد کی تاریخی عمارتوں میں سر فہرست مکہ مسجد کی مرکزی عمارت کی دیواروں سے پانی رسنے کی شکایات کے بعد مختلف گوشوں اور شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد و قائدین نے مکہ مسجد کا دورہ کرتے ہوئے حالات سے آگہی حاصل کی تھی اور محکمہ آثار قدیمہ کے عہدیداروں سے نمائندگی کرتے ہوئے فوری مرمتی کاموں کا آغاز کرنے کے سلسلہ میں نمائندگی کی تھی لیکن گذشتہ کئی برسوں سے اس علاقہ کی نمائندگی کرنے والوں کی جانب سے اس بات کی شکایت کی جا رہی تھی کہ ریاستی حکومت اور مختلف محکمہ جات کی جانب سے ان کی نمائندگیوں کو نظر انداز کیا جارہاہے لیکن متعدد مرتبہ مکہ مسجد کی صورتحال اخبارات کی سرخیوں میں آئیں تو حکومت اور محکمہ جات نے مرمتی کاموں کے آغاز کے لئے بجٹ مختص کرتے ہوئے اجرائی کا فیصلہ کیا تو نمائندگی کی ذمہ داری جن پر عائد ہوتی ہے ان لوگوں نے سہرا پنے سر باندھنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT