Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / مکہ مسجد کے سیکوریٹی گارڈس حصول تنخواہ سے محروم

مکہ مسجد کے سیکوریٹی گارڈس حصول تنخواہ سے محروم

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست نیوز) تاریخی مکہ مسجد کے تحفظ اور صیانت پر مامور ہوم گارڈس کو تنخواہوں کے حصول میں ہر ماہ محکمہ اقلیتی بہبود دفاتر کے چکر کاٹنے پڑ رہے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ سے مکہ مسجد ملازمین کی تنخواہیں تو بروقت ادا کی جارہی ہیں لیکن مسجد کی سیکوریٹی جیسے اہم کام پر تعینات کئے گئے ہوم گارڈس بروقت تنخواہ کے حصول سے محروم ہی

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست نیوز) تاریخی مکہ مسجد کے تحفظ اور صیانت پر مامور ہوم گارڈس کو تنخواہوں کے حصول میں ہر ماہ محکمہ اقلیتی بہبود دفاتر کے چکر کاٹنے پڑ رہے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ سے مکہ مسجد ملازمین کی تنخواہیں تو بروقت ادا کی جارہی ہیں لیکن مسجد کی سیکوریٹی جیسے اہم کام پر تعینات کئے گئے ہوم گارڈس بروقت تنخواہ کے حصول سے محروم ہیں۔ مکہ مسجد میں فی الوقت تقریباً 15 ہوم گارڈس سیکوریٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں اور ان کی تنخواہوں کی ادائیگی محکمہ اقلیتی بہبود کی ذمہ داری ہے۔ ماہِ ڈسمبر کی تنخواہ 20 دن گزرنے کے باوجود ابھی تک ادا نہیں کی گئی جبکہ مسجد کے سپرنٹنڈنٹ اور ملازمین کی تنخواہیں مقررہ تاریخ پر ادا کردی گئیں۔ تنخواہوں کے حصول میں گزشتہ کئی ماہ سے اس طرح کی تاخیر سے ہوم گارڈس کئی مشکلات کا شکار ہیں۔

ہوم گارڈ نے بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے کمانڈنٹ ہوم گارڈ سے نمائندگی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی تنخواہ کے سلسلہ میں جب سپرنٹنڈنٹ سے رجوع ہوتے ہیں تو وہ اس مسئلہ پر اعلیٰ عہدیداروں سے نمائندگی کرنے کے بجائے ہوم گارڈس کی توہین پر اتر آتے ہیں۔ خود سپرنٹنڈنٹ ایک ریٹائرڈ عہدیدار ہیں جو کنٹراکٹ کی بنیاد پر چند برسوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حیرت تو اس بات پر ہے کہ مکہ مسجد اور شاہی مسجد کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے تو بروقت نمائندگی کی جاتی ہے لیکن مسجد کا تحفظ اور سیکوریٹی جیسی اہم ذمہ داری نبھانے والے ہوم گارڈس کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ مصلیان مکہ مسجد نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسجد کے ملازمین کی طرح ہوم گارڈس کی تنخواہیں بھی ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ادا کردی جائیں۔

TOPPOPULARRECENT