Saturday , September 22 2018
Home / Top Stories / مکہ مکرمہ اور جدہ میں گردوغبار کا طوفان

مکہ مکرمہ اور جدہ میں گردوغبار کا طوفان

ریاض،13فروری (سیاست ڈاٹ کام) مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت سعودی عرب کے مغربی علاقوں میں آنے والا گردوغبار کا طوفان منگل تک جاری رہے گا۔سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق گردآلود ہواؤوں سے مکہ مکرمہ، جدہ، رابغ اور مدینہ منورہ سمیت متعدد مغربی ساحلی شہر و علاقے متاثر ہوں گے ، اس دوران 55کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،جس کے باعث ان علاقوں میں حدبصارت ایک کلومیٹر سے بھی کم رہ جائیگی۔ سعودی بارڈر فورس کے ترجمان میجر فارس المالکی نے سمندری اور ساحلی علاقوں کی جانب جانے والے افراد کو انتہائی محتاط رہنے اور مطلوبہ احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی ہے ۔اس دوران منگل کے روز بھی صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کی سفارش کی ہے ، ساتھ ہی ہاسپٹلس اور طبی مراکز میں اضافی ڈاکٹروں اور طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT