Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مکہ مکرمہ حادثہ میں ہندوستان کے 2 عازمین جاں بحق

مکہ مکرمہ حادثہ میں ہندوستان کے 2 عازمین جاں بحق

19 عازمین زخمی ، چیف ایکزیکٹیو آفیسر سنٹرل حج کمیٹی عطا الرحمن کا بیان
حیدرآباد۔/12ستمبر، ( سیاست نیوز) مکہ مکرمہ میں کل شام پیش آئے افسوسناک حادثہ میں ہندوستان کے 2عازمین حج جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 19 عازمین زخمی ہوئے ہیں جن کا ہاسپٹل میں علاج جاری ہے۔ چیف ایکزیکیٹو آفیسر سنٹرل حج کمیٹی عطا الرحمن نے بتایا کہ سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سانحہ میں حج کمیٹی سے روانہ ہوئی خاتون عازم اور خانگی ٹور آپریٹر سے جانے والی ایک خاتون عازم جاں بحق ہوئے ۔ مغربی بنگال کی محترمہ منیزہ بیگم سنٹرل حج کمیٹی سے روانہ ہوئی تھیں جبکہ کیرالا کی محترمہ مومنہ اسمعیل خانگی ٹور آپریٹر کے ذریعہ سعادت حج کیلئے پہنچی تھیں۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا یہ دونوں حرم میں موجود تھیں۔ عطاء الرحمن نے بتایا کہ 15زخمیوں میں 11کا تعلق حج کمیٹی سے ہے جبکہ 4 خانگی آپریٹرس کے عازمین ہیں۔ حج کمیٹی کے 15 زخمی عازمین میں شیخ مجیب ( حیدرآباد )  اکبر النسا ( یو پی ) نوشاد انجم ( مہاراشٹرا ) اعجاز نور خاں ( یوپی ) شیخ لیاقت حسین ( مغربی بنگال ) محمد رفیق، یسین بی (مہاراشٹرا ) غلام سرور ( پنجاب) عبدالعزیز (مدھیہ پردیش ) انور نیاز ( یوپی ) صابرہ بیگم، تبسم انصاری ( دہلی ) عبدالسلام (آسام ) فرحانہ پروین ( بہار ) محمد حسن علی (مغربی بنگال ) شامل ہیں۔ خانگی ٹور آپریٹرس کے زخمی عازمین میں صفورہ بی، محمد یونس ( حیدرآباد ) عبدالمجید اور جلیل الرحمن ( جبلپور ) شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد کے دونوں زخمی عازمین فضل ٹراویلس سے روانہ ہوئے تھے۔عطاء الرحمن کے مطابق ہندوستان کے مزید چند عازمین اس سانحہ میں زخمی ہوئے تاہم انہیں مرہم پٹی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا، لہذا ان کے نام زخمیوں کی فہرست میں شامل نہیں کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT