Saturday , January 19 2019

مکہ مکرمہ میں حیدرآباد کی خاتون حاجی صاحبہ کا انتقال

حیدرآباد۔8 ستمبر (سیاست نیوز) مکہ مکرمہ میں آج حیدرآباد کی ایک خاتون حاجی کا انتقال ہوگیا۔ بنڈلہ گوڑہ سے تعلق رکھنے والی 72 سالہ چاند بی جو اپنے پوترے محمد خلیل حسین کے ساتھ 16 اگست کو حج کمیٹی سے روانہ ہوئی تھیںان کی طبیعت بگڑنے پر مکہ مکرمہ کے مقامی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں آج بعد نماز جمعہ انتقال ہوگیا۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے انڈین حج مشن اور خادم الحجاج سے ربط قائم کرکے تدفین کے انتظامات کی خواہش کی ہے۔ ہفتہ کی بعد نماز فجر تدفین مکہ مکرمہ میں عمل میں آئیگی۔ پروفیسر شکور نے مرحومہ کے پوتے محمد خلیل حسین اور حیدرآباد میں پسماندگان کو پرسہ دیا۔ حیدرآباد سے روانہ ہوئے چھ حجاج کرام کا ابھی تک انتقال ہوچکا ہے۔ جن میں تلنگانہ کے 4 اور کرناٹک اور آندھرا کے ایک ایک حاجی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT