Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / مکہ مکرمہ کی ہوٹل میں آتشزدگی ، تمام عازمین محفوظ

مکہ مکرمہ کی ہوٹل میں آتشزدگی ، تمام عازمین محفوظ

جدہ ۔ 21 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) مکہ مکرمہ میں واقع ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد وہاں موجود تقریباً 600 ترکی اور یمنی عازمین کا بحفاظت تخلیہ کروایا گیا۔ سیول ڈیفنس سرویس کے ترجمان نائف الشریف کے مطابق حادثہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ ہوٹل کی آٹھویں منزل پر ایک ایرکنڈیشننگ یونٹ میں خرابی کے باعث آگ بھڑک اٹھی جو مکہ کے عزیزیہ ڈسٹرکٹ میں واقع ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ ہوٹل میں قیام کررہے تمام مہمانوں کا احتیاطی اقدام کے طورپر تخلیہ کیا گیا اور بعد ازاں انھیں پھر واپس ہوٹل بھیج دیا گیا ۔ انھوں نے بتایا کہ 15 منزلہ ہوٹل کی آٹھویں منزل پر آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔ یاد رہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں اقطاع عالم کے مسلمان یہاں فریضہ حج ادا کریں گے ۔ ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے لوگوں کی اکثریت کا تعلق ترکی اور یمن سے تھا جو عازمین حج ہیں اور ماہ ستمبر کے پہلے ہفتہ میں حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT