Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مکہ مکرمہ کے امام ڈاکٹر صالح بن محمد کا آئندہ ماہ دورۂ حیدرآباد

مکہ مکرمہ کے امام ڈاکٹر صالح بن محمد کا آئندہ ماہ دورۂ حیدرآباد

حیدرآباد۔ 22 مارچ (سیاست نیوز) امامِ حرم مکہ مکرمہ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب بروز منگل 5 اپریل کو شہر حیدرآباد میں مصروف ترین دن گذاریں گے۔ سفارتی ذرائع کے بموجب آئندہ ماہ کے اوائل میں امام حرم کعبہ دورۂ ہند کی غرض سے نئی دہلی پہونچ رہے ہیں، وہ ہندوستان کے مختلف شہروں بالخصوص دیوبند، لکھنؤ ، بنگلورو کے علاوہ حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ 5 اپریل کو شہر حیدرآباد میں موجود عظیم دینی درس گاہ دارالعلوم حیدرآباد میں نوتعمیر شدہ مسجد عاقل حسامیؒ کا رسمی افتتاح انجام دیں گے۔ اس موقع پر منعقدہ جلسۂ عام سے فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب کے خطاب کے علاوہ ملک کے دیگر جید علمائے کرام کے خطاب بھی ہوں گے۔ 8  اپریل کو امام حرم کعبہ بنگلورو میں منعقدہ ’’عظمت ِ صحابہ کانفرنس ‘‘ سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے بموجب لکھنؤ میں بھی امام حرم کعبہ جلسہ عام سے خطاب متوقع ہے۔ شہر حیدرآباد کے دورہ کے دوران وہ مختلف تنظیموں کے دفاتر اور اہم شخصیتوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT