Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / مکہ میں کرین سانحہ کے مقدمہ کی سنوائی کا آغاز

مکہ میں کرین سانحہ کے مقدمہ کی سنوائی کا آغاز

ریاض ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میںگذشتہ سال کرین کے مہلک سانحہ کے معاملہ میں 14 افراد پر مقدمہ کی سنوائی چل رہی ہے۔ مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں پیش آئے اس سانحہ میں زائد از 100 حجاج کرام شہید ہوگئے۔ عکاظ اور سعودی گزٹ کے مطابق ملزمین پر لاپرواہی برتنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جن کی وجہ سے اموات واقع ہوئی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچا اور ستمبر 2015ء کے اس پورے معاملہ میں سلامتی و حفاظت کے رہنمایانہ خطوط کو نظرانداز کیا گیا۔ مدعا علیہان میں کم از کم ایک سعودی ارب پتی اور پاکستان، فلپائن، کینیڈا اور کئی عرب ملکوں کے شہری شامل ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرین سانحہ کے بعد تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے تناظر میں بن لادن گروپ کی سرگرمیوں پر روک لگا دی تھی کیونکہ یہ کمپنی جزوی طور پر ذمہ دار قرار دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT