Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / مکہ کرین حادثہ: پانچ عہدیدار خاطی

مکہ کرین حادثہ: پانچ عہدیدار خاطی

مکتہ المکرمہ ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے بیورو برائے تفتیش و پبلک پراسیکیوشن حرم توسیع منصوبے کے ٹیکنیکل اور انجینئرنگ اسٹاف کے پانچ اعلیٰ عہدیداران کو مکہ میں 11 ستمبر کو ہوئے کرین حادثے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ سعودی روزنامے الوطن کے مطابق ذرائع نے ان پانچ عہدیداران کا نام نہیں لیا مگر انہوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان تمام عہدیداران پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ ان افراد میں سرکاری عہدیداران بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بیورو نے اپنی تحقیقات کا آغاز دو ماہ قبل بن لادن کمپنی کے مشتبہ افراد سے کیا تھا اور اسے انہی کے بیانات سے اس حادثے میں کمپنی کی غفلت کا قطعی ثبوت ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدہ کا بیورو اپنی تمام تحقیقات کے نتائج کو ریاض میں موجود بیورو کے مرکزی دفاتر میں بھیج دے گا تاکہ ان ملزمان کے خلاف فردجرم تیار کی جاسکے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کرین حادثے کے بعد بن لادن گروپ پر پابندیاں لگا دی تھی۔ اس تفتیش کے مکمل ہونے تک کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT