Saturday , December 16 2017
Home / عرب دنیا / مکہ کرین سانحہ میں 11پاکستانی اور 9 ہندوستانی شہید

مکہ کرین سانحہ میں 11پاکستانی اور 9 ہندوستانی شہید

مکہ معظمہ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی وزارت خارجہ نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ مکہ معظمہ کرین سانحہ میں شہید ہونے والوں میں مزید 9 ہندوستانی شامل ہیں ۔ اس واقعہ میں شہید ہندوستانیوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے ۔ جبکہ پاکستان کے قونصل خانے نے بھی توثیق کی کہ جمعہ کے حادثہ میں اس کے 11 شہری جان بحق ہوئے ۔ ہندوستانی حج مشن کے کونصل جنرل بی ایس مبارک نے مزید 9 ہندوستانیوں کی موت کی تصدیق کی ہے ۔  ہفتہ کے روز زخموںسے مزید دو خواتین جانبر نہ ہوسکیں ۔ حکومت سعودی عرب نے کرین سانحہ میں شہید 108 افراد کی تصاویر جاری کی ہیں اور لاپتہ عازمین کے رشتہ داروں کو مردہ خانے سے لے جا کرشناخت کروا رہے ہیں ۔ اس واقعہ میں برطانیہ کے دو شہری بھی شہید ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT