Saturday , December 15 2018

مکیش امبانی کی رامیشو رم مندر میں پوجا ، مور تی کے قدموں میں بیٹی کی شادی کے دعوت نامہ کی پیشکش

رامیشو رم ۔ /27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے دولتمند ترین صنعتکار مکیش امبانی نے اپنی دختر کی آئندہ ماہ مقررہ شادی سے قبل آج یہاں سری رامناتھ سوامی مندر میں خصوصی پوجا کی ۔ اس موقع پر وہ اپنے بیٹے آنند کے ساتھ تھے جہاں آمد پر ایکزیکٹیو آفیسر مانگیار کراسی نے ان کے استقبال کیا ۔ مکیش امبانی نے پوجا کے بعد سری راما ناتھ سوامی کی مورتی کے قدموں میں اپنی بیٹی ایشا کی شادی کا دعوت نامہ پیش کیا ۔ بعد ازاں ریلائینس انڈسٹریز کے چیرمین امبانی نے کہا کہ مندر کے فن تعمیر سے بھی وہ کافی متاثر ہوئے ہیں ۔ مکیش امبانی نے مندر کو 55000 روپئے کا عطیہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT