Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / مکیش امبانی 10 سال سے ہندوستان کے دولتمند ترین شخص، عظیم پریم جی دوسرے نمبر پر

مکیش امبانی 10 سال سے ہندوستان کے دولتمند ترین شخص، عظیم پریم جی دوسرے نمبر پر

نئی دہلی ۔ /5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ریلائینس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی آج پھر ایک بار ہندوستان کے سب سے زیادہ دولتمند شخص کی حیثیت سے ابھرے ہیں ۔ مسلسل 10 سال سے وہ ہی ہندوستان کے امیرترین صنعتکار برقرار ہیں جبکہ ملک کی معیشت انحطاط کا شکار ہے ۔ اس کے باوجود ان کی خالص دولت تقریباً 2.5 لاکھ کروڑ روپئے یعنی 38 بلین امریکی ڈالر ہے ۔ ان کے بعد ویپرو کے عظیم پریم جی ہیں جنہیں دوسرے نمبر پر دیکھا گیا ہے ۔ ان کی خالص دولت 19 بلین امریکی ڈالر ہے وہ گزشتہ سال کے مقابل دو درجہ اوپر اٹھے ہیں ۔ سن فارما کے دلیپ سنگھوی اپنے دوسرے درجہ سے نیچے اترگئے ہیں ۔ اب ان کا 9 واں مقام ہے جن کی دولت کا اندازہ 12.1 بلین امریکی ڈالر ہے ۔ فوربس میگزین نے سالانہ انڈیا کے متمول افراد کی فہرست 2017 میں یہ تفصیلات شائع کئے ہیں ۔ فوربس نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے معاشی تجربات نے ہندوستان کے کھرب پتیوں کو کوئی خاص نقصان نہیں پہونچایا ۔ مکیش امبانی کے چھوٹے بھائی انیل امبانی کو سب سے کم تر درجہ ملا ہے ان کا 45 واں مقام ہے جن کی دولت 3.15 بلین ڈالر ہے ۔ وہ 2016 ء میں 32 ویں مقام پر تھے ۔ پتانجلی ایوروید آچاریہ بالکرشنا نے جو یوگا گرو رام دیو کے قریبی آدمی سمجھے جاتے ہیں نے بڑی چھلانگ لگائی ہے ۔ گزشتہ سال وہ 49 ویں مقام پر تھے اب وہ 19 ویں مقام پر پہونچ گئے ہیں ۔ جن کی خالص دولت 6.55 بلین امریکی ڈالر ہے جو تقریباً 43,000 کروڑ ہوتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT