Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مکیش سنگھ کو پرو اولمپیا میں گولڈ میڈل

مکیش سنگھ کو پرو اولمپیا میں گولڈ میڈل

لاس ویگاس۔17ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) درونا چاریہ بھوپیندر دھون کے شاگرد مکیش سنگھ نے امریکہ کے لاس ویگاس میں منعقدہ پرو اولمیا پاور لفٹنگ چمپئن شپ میں پہلی بار شرکت کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتنے کے ساتھ وہاں اپنے ملک کا پرچم بلند کرکے تاریخ رقم کردی ہے ۔یہ کارنامہ انجام دینے والے مکیش پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ مکیش نے محض چار دن میں بھوکا رہ کر وزن کم کرنے کے طریقے سے 10کلوگرام وزن کم کیا اور 110 کلوگرام زمرے میں 780 کلوگرام وزن اٹھاکر سونے کے تمغے پر قبضہ کیا۔ اس سے پہلے وہ 125 کلوگرام کے زمرے میں کھیلتے رہے ہیں۔استاد اور شاگرد کی اس بے مثال جوڑی نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے ہندوستانی حکومت ، وزیراعظم نریندر مودی، کھیلوں کے وزیر راجیہ وردھن سنگھ راٹھور، اپنے استادوں اور دیگر خیر خواہوں کی حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا۔درونا چاریہ بھوپیندر دھون نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح وہ کھیلوں کے رسالے خرید کر انہیں حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے تھے اور ان رسالوں میں اپنے شاگردوں کی تصویریں چھپنے کے خواب دیکھا کرتے تھے ۔ اب جبکہ مکیش نے ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر کردیا ہے تو وہ اس بات کا یقین ہی نہیں ہوپارہے ۔چمپئن شپ کے مقام پر موجود دو بار کے ویٹ لفٹنگ چمپئن منجیت سنگھ اور ان کی ٹیم نے دروناچاریہ بھوپیندر دھون اور مکیش کو اس شاندار کامیابی کے لئے مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT