Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / مکی آرتھر کو پاکستان کا ویزا مل گیا

مکی آرتھر کو پاکستان کا ویزا مل گیا

لاہور ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے غیر ملکی کوچ مکی آرتھر کا ویزا لگ گیا اور وہ آسٹریلیا سے کل رات پہنچ جائیں گے۔ دورۂ انگلینڈ کیلئے ٹسٹ اسکواڈ کے حتمی اعلان اور اسکل کیمپ ختم ہونے کے بعد ہیڈ کوچ پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ وہ جمعرات کو کپتان مصباح الحق اور اظہر علی سمیت چیف سلیکٹر انضمام الحق سے ملاقات کریں گے۔

شمس الدین ایمرجنگ پیانل کا حصہ
نئی دہلی ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایس روی نے آنے والے سیزن کیلئے آئی سی سی سلیکشن پیانل آف امپائرز کے ’ایلیٹ پیانل‘ میں اپنی جگہ برقرار رکھی جبکہ سی شمس الدین کو ترقی دیتے ہوئے ’ایمرجنگ پیانل‘ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ bcci.tv کے مطابق روی کو اُن کے متاثرکن ٹریک ریکارڈ کے سبب آئی سی سی پیانل نے برقرار رکھا ہے۔ اکٹوبر 2011ء میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان T20I میں آفیشل کے طور پر کریئر شروع کرنے کے بعد سے روی 11 ٹسٹ، 26 ونڈے، اور 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT