Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / مک کلم اور گیل کی دھماکو بیٹنگ چینائی اور بنگلور کامیاب

مک کلم اور گیل کی دھماکو بیٹنگ چینائی اور بنگلور کامیاب

چینائی ؍ کولکاتا ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل میں آج علحدہ میچز میں برینڈن مک کلم کی زبردست سنچری (100*) اور کرس گیل کے شاندار 96 رنز نے ترتیب وار چینائی سوپر کنگس کو 45 رنز اور رائل چیلنجرز بنگلور کو 3 وکٹ سے جیت دلائی۔ دونوں اوپنرز کو میچ ایوارڈ ملا۔ دن کے پہلے میچ میں ایم ایس دھونی (53 رنز) کی میزبان ٹیم نے چینائی میں سن رائزرز حیدر

چینائی ؍ کولکاتا ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل میں آج علحدہ میچز میں برینڈن مک کلم کی زبردست سنچری (100*) اور کرس گیل کے شاندار 96 رنز نے ترتیب وار چینائی سوپر کنگس کو 45 رنز اور رائل چیلنجرز بنگلور کو 3 وکٹ سے جیت دلائی۔ دونوں اوپنرز کو میچ ایوارڈ ملا۔ دن کے پہلے میچ میں ایم ایس دھونی (53 رنز) کی میزبان ٹیم نے چینائی میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف ٹاس جیت کر 209/4 اسکور کئے ۔ مک کلم نے 56 گیندوں میں 7 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔ ڈیوڈ وارنر (53) کی مہمان ٹیم جوابی اننگز میں 164/6 تک محدود رہی۔ کولکاتا کا دیگر میچ ویراٹ کوہلی کی آر سی بی ٹیم نے 178 کا ٹارگٹ 19 اوورز میں 7 وکٹوں پر عبور کرکے جیتا۔ گیل نے 56 گیند کی اننگز میں 7 چوکے، 7 چھکے مارے۔ قبل ازیں گوتم گمبھیر (58) کے کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 177/6 بنائے۔

TOPPOPULARRECENT