Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / مگروزا پین پیسفک کے سیمی فائنل میں داخل

مگروزا پین پیسفک کے سیمی فائنل میں داخل

ٹوکیو۔22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کی گربائن مگروزا نے جیت کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے پین پیسفک ٹینس ٹورنمنٹ کے خاتون کے سنگلز کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ مگروزا نے خاتون کے سنگلز کے کوارٹرفائنل میں کیرولن گارسیا کو 6-2، 6-4 سے شکست دی۔23 سالہ ومبلڈن چیمپئن کو دنیا میں20 ویں نمبر کی فرانسیسی کھلاڑی کے خلاف جیتنے میں کافی محنت نہیں کرنی پڑی اور انہوں نے ایک گھنٹے 20 منٹ میں ہی مقابلہ ختم کردیا۔ مگروزا نے پہلے سٹ کے ابتدا ہی میں گارسیا کی سروس توڑتے ہوئے2-1 کی سبقت حاصل کی اور دوسرے سٹ میں بھی گارسیا کی سروس ضائع کی۔ 2016 فرنچ اوپن چیمپئن کا سیمی فائنل میں گزشتہ چیمپئن کیرولن ووزنیاکی یا سلوواکیہ کی ڈومنکا سبلکووا سے مقابلہ ہوگا ۔اس سے قبل جرمنی کی اینجلک کیربر نے سابق نمبر ایک کیرولینا پلسکووا کو 7-6، 7-5 سے شکست دی اور وہ اگلے میچ میں اناستاسیا پابلیوچینکووا سے مقابلہ کریں گی ۔ کیربر نے 2014 میں یہاں سیمی فائنل کا داخلہ حاصل کیا تھا ۔روس کی پابلیوچینکووا نے چیک کھلاڑی باربورا اسٹرائیکووا کو 5-7، 6-3 اور 6-1 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT