مگ طیارہ گرکر تباہ ، پائیلٹ ہلاک

شملہ ؍ نئی دہلی ، 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فضائیہ کا ایک مگ۔ 21 لڑاکا جٹ طیارہ آج دوپہر ہماچل پردیش کے جوالی علاقہ میں پٹہ جاٹیاں گاؤں میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجہ میں پائلٹ کی موت ہوگئی۔ کانگڑا ضلع کے ترجمان نے بتایا کہ فضائیہ کے اس طیارہ نے پٹھان کورٹ ایئرفورس سنٹر سے معمول کی پرواز کی تھی۔ یہ طیارہ دوپہر میں تقریباً ایک بجے حادثہ کا شکار ہوگیا۔ کانگڑا پولیس سپرنٹنڈنٹ طیارہ کے پائلٹ کا فوری پتہ نہیں چل سکا اور فضائیہ کے حکام ہیلی کاپٹر سے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ بعدازاں اکواڈرن لیڈر میت کمار کی موت کی توثیق ہوئی۔ وہ روسی ساختہ مگ 21 طیارہ چلا رہے تھے۔ کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے پائلٹ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT